عزیر بلوچ کیخلاف 3ماہ میں مقدمات نمٹانے کا حکم

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف کیسز میں بریت کے معاملے پر پراسیکیوشن کی جانب سے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 3 ماہ میں مقدمات نمٹانے کا حکم دے دیا۔ یاد  رہے کہ عزیر بلوچ اب تک سنگین نوعیت کے 25 مقدمات میں بری ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں عزیر بلوچ کے مقدمات میں گواہ پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر  سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ پراسیکیوشن کی وجہ ٹرائل میں تاخیر پر ملزم کو پریشان نہ کیا جائے، ٹرائل کورٹ میں پراسیکیوشن کے گواہ پیش نہ ہوں تو عدالت سائیڈ کلوز کر سکتی ہے، ملزم کے خلاف پراسیکیوشن کے ٹرائل کے لیے کوئی تیاری نظر نہیں آئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 2012ء کا مقدمہ ہے، 11 سال گزر چکے تاحال کیس کا ٹرائل مکمل نہیں ہو سکا، پراسیکیوشن کی درخواست کا مقصد ٹرائل کے لیے تاخیری حربے کا استعمال ہے، پراسیکیوشن کی وجہ سے ٹرائل میں تاخیر کا خمیازہ ملزم کو نہیں بھگتنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے