بلاول بھٹو

بڑی عجیب بات ہے کہ ایک جماعت الیکشن تاریخ دے رہی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بڑی عجیب بات ہے کہ ایک جماعت الیکشن تاریخ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ، الیکشن کب ہیں، آپ کو نہیں پتہ الیکشن کب ہیں مگر اس جماعت کو پہلے سے پتہ ہے۔ کسی کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے، الیکشن کمشنر کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میثاق جمہوریت کے حق میں نہیں، ہم نے تو چاہا تھا کہ میثاق جمہوریت ٹو بھی بنے، ہم نے نئے میثاق جمہوریت کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ہوسکا۔ پیپلزپارٹی اپنی وزارتوں کی جواب دہ ہے اور پی ڈی ایم اپنی، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی مخالف کے بجائے ذاتی دشمن بن رہے ہیں، ملک کو ملکر مسائل سے نکالا جائے، گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، انتخابات کی تاریخ میرے ہاتھ نہیں الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، کل پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں پالیسی سامنے رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے