ڈینگی

چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 292 کیسز رپورٹ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 292 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور سے ڈینگی کے 144، ملتان سے 34، راولپنڈی سے 33، گوجرانولہ سے 27، فیصل آباد سے 14، شیخوپورہ سے 12، گجرات سے 4 جبکہ وہاڑی، اٹک، قصور اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سرگودھا، خانیوال اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے دو دو کیسز جبکہ جہلم، لودھراں، بہاولنگر، بہاولپور اور ننکانہ صاحب سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اب تک پنجاب سے ڈینگی کے کُل 14 ہزار 738 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ رواں سال صرف لاہور سے ڈینگی کے کُل 6 ہزار 269 کیسز سامنے آئے۔ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1120 مریض زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے