بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل بھارت روانہ ہوں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کل بھارت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کل سے گوا میں ہو رہا ہے، اجلاس میں پاکستان، چین اور روس کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ 2011 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ بھارت ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورے کے موقع پر دو طرفہ مذاکرات کا کسی فریق کی جانب سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلقہ دستاویزات اور فیصلوں کے مسودوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے کے اہم مسائل پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے