مریم اورنگزیب

کرپشن،کمیشن اورپروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں۔ عمران خان پہلے چوری میں سہولت کار بنتے ہیں اور بعد میں این آر او دے دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر شدید تقنید کرتے ہوئے کہا کہ ‎عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں اور بعد میں انکوائری کراتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران صاحب نے ‎ 215 ارب کی آٹے کی چوری  کرائی اور پھر انکوائری، آخر میں این آر او دے دیا۔

واضح رہے کہ رہنما مسلم لیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب نے 450 ارب کی چینی چوری کرائی، پھر انکوائری اور آخر میں این آر او دے دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کو چور اور نالائق قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ تاریخی بے روزگاری، منہگائی اور تاریخی قرض عمران خان کے معیار پر پورا اُترسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے