علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ڈی آی خان (پاک صحافت) جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے علی امین گنڈاپور کو دو مختلف مقدمات میں جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت میں پیش کیا جہاں پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس نے ملزم کی حوالگی کی استدعا کی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے بھکر اور اسلام آباد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو 6 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پولیس نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں دہشتگری اورغداری کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مجسٹریٹ قیصر ندیم کی مدعیت میں درج مقدمے میں علی امین اور ان کے ساتھی اسد خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے