تشار کپور

کیرئیر کے آغاز میں لوگ مجھے پاگلوں والے مشورے دیتے تھے، تشار کپور

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم اندسٹری بالی وڈ کے اداکار تشار کپور کے فلمی کیریئر کے بیس مکمل ہوگئے، اس موقع پر تشار کپور نے ابتدائی ایام میں دیے جانے والے مشوروں سے پردہ اٹھا دیا۔ اداکار کا کہنا ہے کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ پارٹیوں میں جھگڑے کروں اور شاہ رخ خان کی طرح جذباتی اداکاری کرو۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار تشار کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ایک پوسٹ کے ذریعے فلمی دنیا میں 20 سال مکمل ہونے پر انڈسٹری میں ابتدائی دنوں میں دیے جانے والے مشوروں سے پردہ اٹھایا ہے۔ تشار نے بتایا کہ کیرئیر کے آغاز میں خاموش طبیعت کا مالک تھا اور ان دنوں لوگ مجھے پاگلوں والے مشورے دیتے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مضحکہ خیز اور خوفناک تھا کیونکہ فلمی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود میرے ساتھ یہ ہوا لیکن فلمی خاندانوں سے تعلق نہ رکھنے والوں کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہوگا۔ خیال رہے کہ تشار بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار جیتندر کے بیٹے اور ایکتا کپور کے بھائی ہیں

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے