شہباز شریف

کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہے، وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب

مظفر آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ پاکستانی عوام اور حکومتوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا، تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر بھارت یقیناً پریشان ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی نے 2019 میں کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو بھی چھین لیا، 75 سال میں کشمیر میں لاکھوں مسلمان شہید کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسلمان یکسوئی سے کام کریں تو وہ دن دور نہیں جب ہر ظلم کا حساب لیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت بھی ضروری ہے، اپنی صفوں میں اتحاد اور معاشی استحکام لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو حق دلانا ہے تو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا، اختلافات بھلانے، سادگی اپنانے اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔ کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے