ناصر کنانی

ایران اور روس کی جانب سے ڈرون فیکٹری بنانے کی خبریں جھوٹی ہیں، کنانی

پاک صحافت وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور روس کی جانب سے ڈرون بنانے کی فیکٹری بنانے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

ناصر کنانی نے وال سٹریٹ جنرل کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ایران اور روس یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ڈرون بنانے کے لیے ایک فیکٹری بنا رہے ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا ایک وفد 6000 ڈرون بنانے والی فیکٹری کے لیے ایک سائٹ کا جائزہ لینے کے لیے روس جا رہا ہے۔

اخبار نے امریکا کے دوست ملک کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ڈرونز کے لیے اس فیکٹری کی تعمیر تہران اور ماسکو کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کا حصہ ہے۔ اس موضوع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اسے سفید جھوٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو ممالک یوکرائن کی جنگ میں ایک طرف بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کر رہے ہیں وہ جھوٹی خبریں پھیلا کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ میں نہ تو ایک فریق کے ساتھ ہے اور نہ دوسرے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران متحارب فریقین سے بات چیت کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے حق میں ہے۔

کنانی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صرف ایک فریق کو اسلحہ بھیجنے والے ممالک جھوٹی خبریں گھڑ کر اپنی سرگرمیوں کو جواز فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے