ناصر حسین شاہ

کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، نا صر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی سچائی سے خدمت کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری پر صرف سندھ حکومت نے ہی اسٹینڈ لیا۔ اس اہم مسئلے پر جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیوں نے صرف زبانی خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ این ایف سی ہو یا پانی کی تقسیم، گیس میں حصہ ہو یا مردم شماری پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کے حقوق کی حفاظت کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو کیا چند سیٹیں ملیں تو حافظ نعیم نے تو دل پہ لے لیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر میں امن و امان قائم کیا، کراچی کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کی اور صفائی ستھرائی کا بہترین نظام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے