وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دارئر کرنے کی منظوری دے دی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے پر ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ اور حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو عدالتی فیصلہ کے باوجود حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کے معاملے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ اور وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سینیٹر اور قانونی ماہر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سے مشاورت مکمل کرلی، شہباز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست 17مئی کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کو 8ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ تاہم ایئرپورٹ پر انہیں روک دیا گیا اور بیرون ملک جانے نہیں دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے