یوم یکجہتی کشمیر

حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی اور مختلف جگہوں پر پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے اس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے