کابینہ

پنجاب انتخابات، حکومت کا فنڈز کیلئے آج ہی سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے پنجاب میں انتخابات کے فنڈز کے لیے آج ہی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے، خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے قائم مقام ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 2 1ارب روپے کی رقم مختص کر دی، اسے جاری کرنے کا اختیار نہیں، فنڈز مختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے