بجلی

کراچی والوں پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت)  شہر قائد والوں کے لئے بری خبر سامنے آگئی، کے الیکٹرک کی قیمت میں بڑے اضافی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، اضافے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے گزشتہ 4 ماہ کے لیے بلوں میں اضافے کی درخواست کردی ، جولائی 2020 کے لیے 71 پیسے، اگست کے لیے ایک روپے 40 پیسے ، ستمبر 2020 کے لیے ایک روپے 12 پیسے اور اکتوبر کے لیے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی۔کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے جبکہ جون 2020 کے لیے 49 پیسے ، نومبر کے لیے87 پیسے اور دسمبرکے لیے 16 پیسے کمی کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر23 فروری کو سماعت کرے گا ، کے الیکٹرک نے نیپرا میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کی ہے ، سہ ماہی بنیادوں پر کے الیکٹرک ٹیرف میں 3 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2020 کے لیے ایک روپے 92 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر سے دسمبر تک 1 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 ارب 49 کروڑ روپے بوجھ پڑے گا۔ خیال رہے کہ کے الیکڑک نے اپریل سے جون 2020 کے لیے 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے