دوا

منی بجٹ کے بعد متعدد دواؤں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، عوام پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے  منی بجٹ پیش کرنے کے بعد متعدد دواؤں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ سے مہنگائی کے ستائے عوام مزید مہنگائی کے لپیٹ میں آگئے۔ خیال رہے کہ بلڈ پریشر، کالیسٹرول، معدے کی تیزابیت والی دواؤں سمیت جسم کے درر کو فوری دور کرنے والے انجیکشنز بھی مہنگے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منی بجٹ کے بعد دواؤں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر 17.5 فیصد ٹیکس کے بعد متعدد دوائیں 10 تا 20 فیصد مہنگی ہوگئیں۔31 روپے میں فروخت ہونے والا درد کش انجیکشن وورن 36 روپے کا ہوگیا۔ معدے یا السر کی دوا وینزا کی قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ کالیسٹرول کے لیے استعمال ہونے والی دوا روسوویکس کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ ہوگیا۔ اینٹی بائیوٹک میکروبک کی قیمت میں بھی  8 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔بلڈ پریشر کی دوا لوسنٹا کی قیمت میں 10 روپے جبکہ شوگر کے مریضوں کی دوا میگزا من کی قیمت میں 5 روپے اضافہ  ہوا ہے۔ عام استعمال ہونے والی گولی  پیناڈول کا 15 روپے والا پتہ اب 25 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے