سراج الحق

عمران خان نے پوری قوم کو دایاں دکھا کر بایاں دے مارا ہے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو دایاں دکھا کر بایاں دے مارا ہے۔ گنے چنے خاندانوں اور افراد نے پورے نظام کو قابو کیا ہوا ہے،ملک کے نوجوان ایٹم بم سے بڑی قوت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے  امیر سراج الحق نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی کشتی گرداب سے نکالنے کے لیے جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا۔ ملک میں کارخانے لگتے تو دنیا میں صرف ایٹمی ہی نہیں اکنامک پاور بھی ہوتے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی نہیں بخشا، ان کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے نام پر سیاست سیاست کھیل رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ لولی لنگڑی جمہوریت اور الیکشن کے نام پر سلیکشن ان کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے