خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے اس لیے یہ تجویز جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہوگا جس میں نواز شریف کو ن لیگ کا صدر بنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کو سال قبل کہا تھا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے