فٹبالر

شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹینا رونالڈونے سعودی عرب کی کروڑوں ڈالرز کی پیشکش ٹھکرا دی

پرتگال (پاک صحافت)  عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے سعودی عرب کی کرڑوں ڈالرز کی پیشکش ٹھکرا دی،  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹینا رونالڈو کو سعودی عرب کی جانب سے 100 کروڑ ڈالرز کی پیشکش کی گئی، تاہم رونالڈو نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ دوسری جانب رونالڈو کے حریف بارسلونا کے لیونل میسی سے بھی سعودی عرب نے رابطہ کیا، مگر نہ تو رونالڈو اور نہ ہی میسی کے نمائندوں نے اس معاملے پر میڈیا سے کوئی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس کے پینتیس سالہ اسٹرائیکر کو سعودی عرب کی جانب سے 53 لاکھ ڈالر کی سالانہ پیشکش کی گئی تھی، مبینہ طور پر اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سعودی عرب کے متواتر دورے کرنا تھے، ان دوروں کی تصاویر کو سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تیل سے مالا مال ملک کی معیشت کو ترقی دینے کے لئے کوشاں ہیں، جس کا مقصد سعودی عرب کا فیول پر انحصار کم سے کم کرنا ہے جبکہ سعودی عرب میں سیاحت کا فروغ شاہ سلمان کے ویژن 2030 کا اہم ترین حصہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے سعودی عرب کی حکومت کے لیے ایک پروموشنل ویڈیو میں کام کیا تھا تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب مشہور شخصیات کے ذریعہ کسی پیش کش کو مسترد کر دیا گیا ہو۔ پرتگال اور یووینٹس کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، گذشتہ سال دسمبر میں کرسٹینا رونالڈو نے “گولڈن فٹ” کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، یہ ایوارڈ کسی بھی فٹ بالر کو زندگی میں ایک بار ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے