پیپلز بس سروس

پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس کے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم سے کارڈ کے ذریعے کرایہ ادا کیا جا سکے گا۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کارڈ پیپلز بس سروس کے اسٹاپ پر قائم مقررہ اسٹال سے مفت حاصل کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ آج سے پیپلز بس سروس کے لیے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی شروع کرے گا۔

شرجیل میمن نے ایکس پر جاری اعلامیے میں کہا تھا کہ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے