سعید غنی

کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے، سعید غنی

کراچی (پا ک صحافت) پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔  سعید غنی نے کہا کہ کےالیکٹرک نے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ شروع کی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کراچی کے صدر  نے کہا کہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ کےالیکٹرک کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے کہا کہ کےالیکٹرک پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کرا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک فوری طور شہریوں سے زیادتی بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کےالیکٹرک کے رویے کا فوری نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے