ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے سرکاری ملازمین کو خبردار کر دیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سرکاری ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن ویکسین کے بعد ملے گی۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت ویکسین کے لیے سہولت فراہم کررہی ہے جبکہ سندھ حکومت نے تمام ملازمین کو ویکسین لگوانے کا پابند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی مہم کے پروگرام بنا رہے ، ان کا کہنا تھا کہ  آج پانچ ویکسی نیشن سینٹر کے ایم سی کے تعاون سے بنائے گئے ہیں اور بغیر ویکسین کے سرٹیفکیٹ اجرا کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ سید ناصر حسین شاہ  کے مطابق سندھ حکومت سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سےقبل وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کوروناکیخلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن اور نااہلی برداشت نہیں کریں گے جب کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے