پیٹرول

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا،  ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے مقرر کردی۔ دوسری جانب وزیراعظم  عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا  ہےکہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں لگاتار اضافے کے سبب اوگرا نے قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے اضافے کی منظوری دی۔

واضح ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے ہوگی۔ خیال رہے کہ نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، کیروسین آئل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے