فوج عوام کی بہتری کیلئے پوری طرح مصروف عمل ہے، آرمی چیف

رولپنڈی (پاک صحافت) آرمی جیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج عوام کی بہتری کےلیے قومی و صوبائی سطح پر پوری طرح مصروف عمل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات پھیلاؤ، بارڈر کنٹرول کے اقدامات اور غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق شرکاء کو بین الاقوامی و علاقائی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج عوام کی بہتری کے لیے قومی و صوبائی سطح پر پوری طرح مصروف عمل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کےلیے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق بھی بتایا گیا۔ آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کے نتیجے میں معیشت پر پڑنے والے مثبت اثرات کو بھی اُجاگر کیا۔ این ڈی یو کی سالانہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے