کنور دلشاد

عمران خان کی پارٹی سربراہی بھی خطرے میں آگئی ہے۔ کنور دلشاد

اسلام آباد (پاک صحافت) کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کی پارٹی کی سربراہی بھی خطرے میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے مطابق عمران خان موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک نااہل ہیں، عمران خان نے حقائق چھپائے جو بدعنوانی کے زمرے میں آتے ہیں۔

کنور دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ سیشن کورٹ عمران خان کو بدعنوانی کے مرتکب ہونے پر 3 سال کی سزا دے سکتے ہیں، عمران خان کے پاس ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ہے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے فیصلے میں کہا تھا کہ جب نواز شریف نا اہل ہوگئے، وہ پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں پولیٹیکل پارٹی چیپٹر 200 اور 201 میں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ کرپٹ پریکٹس میں آجاتا ہے تو پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے