وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف حادثے میں زخمی

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ کے صدر شہباز شریف حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اپنے گھر میں سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کمر پر چوٹ آئی ہے جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے ہیں، شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے