کراچی رینجرز چوکی کو آگ لگانیوالے باپ بیٹا گرفتار

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو شارعِ فیصل پر واقع رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی تھی۔

تٖفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے رینجرز کی چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پر معافی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی ایسٹ نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے