صدارتی انتخابات میں ذلت آمیز شکست سے بوکھلائے ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کو نااہل قرار دے دیا

صدارتی انتخابات میں ذلت آمیز شکست سے بوکھلائے ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کو نااہل قرار دے دیا

امریکہ میں سن 2020 کے صدارتی انتخابات میں ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد بوکھلائے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اعلی عدالت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس نااہل قراردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکہ میں سن 2020 کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، ان کی جانب سے مسلسل دھاندلی کا شور مچایا جارہا ہے لیکن اب انہوں نے سپریم کورٹ کو ہی نشانے پر رکھ لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی سپریم کورٹ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ہونے والے فراڈ پر نااہلی اور کمزوری دکھائی، ہمارے پاس واضح شواہد ہیں لیکن سپریم کورٹ انہیں دیکھنا ہی نہیں چاہتی، وہ کہتے ہیں کہ کوئی ثبوت نہیں، اگر ہمارے الیکشن کرپٹ ہوجائیں گے تو ہمارا کوئی ملک نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات ایک فوجی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فوجی نے انہیں بتایا ہے کہ افغانستان میں الیکشن امریکہ سے زیادہ شفاف ہوئے ہیں، جس طریقہ سے لاکھوں ووٹوں کا فراڈ کیا گیا اس سے لگتا ہے کہ یہ امریکہ کے نہیں بلکہ تیسری دنیا کے کسی ملک کے انتخابات تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےترک جنرل اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے