فضل الرحمان

پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جنازہ نکل چکا ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت  کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  عمران خان کی ناقص پالیسوں کے باعث پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جنازہ نکل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں امریکی صدر فون نہیں کرتا، مودی فون نہیں اٹھاتا،  عمران خان  کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جنازہ نکل چکا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کی ترقی کا تخمینہ 5.6 فیصد سے کم ہو کر صفر ہوگیا، ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا تو ساری دنیا سرمایہ کاری کے لیے آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک مضبوط تھا تو واجپائی بس میں سفر کر کے پاکستان آئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے