سعید غنی

صوبے کے کئی شہروں کی آبادی پر ہمیں اعتراضات ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے کے کئی شہروں کی آبادی پر ہمیں اعتراضات ہیں۔ جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سندھ میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، کل حافظ نعیم المعروف میئر نے غصے میں پریس کانفرنس کی۔

تٖصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ کھلا میدان ہے اور جیت کر میئر بن جائیں گے، حافظ نعیم نے ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے عجیب بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی تجویز تھی کہ باہر سے کوئی بھی شخص میئر بن جائے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ اس ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ لوگ سندھ کے لوگوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہمارے لوگ کراچی میں جیت جائیں تو آپ کو قبضہ لگتا ہے، ہماری اکثریت ہے تو جشن منانا ہمارا حق بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے