بلاول بھٹو

جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزدرداری نے پانچ جولائی 1977 میں ملک میں لگائی گئی مارشل لاء سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 5جولائی 1977کی بغاوت نے ملک میں دہشت گردی کے بیج بوئے ،ہم آج بھی پاکستان کی جمہوری بقا کے لیے لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے دوراندیش سیاسی تدبر سے عالم اسلام کی قیادت کی اور بڑی بہادری کے ساتھ عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی،ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا کہ اقتدار عوام کو دیا جائے،ورنہ سب کچھ ختم ہو جائے گا، انہوں نے ملک و قوم کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیااور جان نچھاور کرنے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حامی اور پیروکاروں کو بھی ہر قسم کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،بھٹو کواذیتیں دینے والے ملامت جھیلنے کے لیے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔ بلاول کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے اتفاق رائے سے آئین کی منظوری کی سرپرستی کی اورچند سلیکٹڈ افراد تک محدود اقتدار کو چھین کر عوام کو اختیارات منتقل کیے، بینظیر بھٹو نے بھی آمریت کے خلاف بھرپور اور دلیرانہ جدوجہد کی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے