مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعترافِ جرم قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) وفاقی ‎وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان کو اعترافِ جرم قرار دے دیا۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تمہیں دہشت گردی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے عدت میں شادی اور ٹیریان کے والد ہونے کا نہیں پتہ۔

تٖصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے، تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہوا تو حملہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پر حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائنڈ ہو، آپ کی ملک دشمنی، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کے 60 ارب روپے ہیں اور مرضی نہیں چلے گی، تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے