عظمی بخاری

سرٹیفایئڈ آٹا چینی چور اب ہمیں ایمانداری کا بھاشن دے رہے ہیں، اللّہ کی شان ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سرٹیفایئڈ آٹا چینی چور اب ہمیں ایمانداری کا بھاشن دے رہے ہیں، اللّہ کی شان ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  نالائق اور نقل چور سیاسی بونے اب ہمیں کامیابی اور ترقی کے نسخے بتارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  فردوس امجد کی زبان کا سائز دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہائیکورٹس تک جعلی تبدیلی پر نالائقی کی مہریں لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ تین سالوں میں ملک کا حلیہ بگاڑنے والے اب کشمیر فتح کرنے نکلے ہیں، مریم نواز کی آزاد کشمیر میں مقبولیت نے حکومت کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔اگر اس بار بھی آر ٹی ایس والا ڈرامہ کیا تو کشمیری عمران خان اور اس کے حواریوں کو نانی دادی یاد کرادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے