خواجہ آصف

9 مئی کو ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی جو باقاعدہ منصوبہ بندی سے ترتیب دی گئی۔ وزیر دفاع

لاہور (پاک صحافت) وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی جو باقاعدہ منصوبہ بندی سے ترتیب دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے روز حملوں سے قبل ہی ٹارگٹ کی نشاندہی کرلی گئی تھی، یہ سب اچانک نہیں ہوا، تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو باقاعدہ تربیت دی گئی۔ فیصل آباد، لاہور، پشاور اور چکدرہ میں آپ کو حملوں کا ایک ہی طریقہ نظر آئے گا۔ اس دن مزید تباہی ہو سکتی تھی مگر اللہ تعالی نے بچایا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو اداروں کی تکریم کو جان بوجھ کر پامال کیا گیا، فوجی تنصیبات پر حملہ اور شہداء کی یادگاروں کو تباہ کرنا ناقابل معافی ہے۔ یہ لوگ ذہنی اور نظریاتی طور پر پاکستانی نہیں تھے، حملہ آوروں نے عمران خان کی سازش پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کا مرکزی کردار تو عمران خان ہی ہے۔ عمران خان پر حملہ ہوا کوئی ری ایکشن نہیں آیا، گرفتاری پر کیوں ردعمل آیا۔ جو ریڈ لائنز 9 مئی کو کراس ہوئیں اس سے قبل سوچا نہیں گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے