رانا ثناءاللہ

تحریک انصاف کے بہت سے ایم پی ایز پرویز الٰہی کو ووٹ دینا ہی نہیں چاہتے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہی میں وزیراعلی بننے کی صلاحیت موجود نہیں، تحریک انصاف کے بہت سے ایم پی ایز پرویز الٰہی کو ووٹ دینا ہی نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو نیا چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دے دی، امید ہے آفتاب سلطان نیب کو غیر جانبدار اور بہتر ادارہ بنائیں گے، آفتاب سلطان کا نام ہر حوالے سے معتبر ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اخلاقیات سے گری باتیں کیں، تمام جماعتیں چیف الیکشن کمشنر کے کردار سے مطمئن ہیں، ضمنی الیکشن میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کے کردار کو سراہا گیا۔ عمران خان نے دھمکی آمیز گفتگو کی، عمران خان کو معیاری گفتگو کا سلیقہ ہی نہیں، عمران خان بے بنیاد الزامات لگانا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے