رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعینات، صدر نے منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024 میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناءاللہ کی وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کو مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائی تھی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد رانا ثناءاللہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے