بلاول بھٹو زرداری

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے، بلاول بھٹو زرداری

واشنگٹن (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ثابت ہوا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو روک نہیں رہے تو ہمارے تعلقات ان سے ٹھیک نہیں رہیں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر انہوں نے طالبان حکومت کو بھی خبردار کردیا۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر افغان طالبان کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون پر کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا میں سفارت خانے کی زیر ملکیت عمارت فروخت ہونا ضروری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، عمران خان اس لیے قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تاکہ دھاندلی میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے