ملک احمد خان

سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح ہے، آئین کی ترمیم نہیں۔ ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح ہے، آئین کی ترمیم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح ہے، آئین کی ترمیم نہیں، سپریم کورٹ کی آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح نیا آئین لکھنے کے مترادف ہے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی شق 63 اے کی جو تشریح کی ہے وہ آئین سے متصادم ہے، تمام آئینی ماہرین کی یہی رائے ہے لہذا سپریم کورٹ کی آئین سے متصادم تشریح کو کالعدم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اس ضمن میں جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے