پاکستان چین

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوطرفہ تجارت کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری فعال ہوگئی اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کے چین کی معروف کمپنی سیوا لاجسٹکس کے ساتھ اشتراک کے بعد پہلی بار یو این بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار ترسیل کا آغاز ہوگیا۔

چین سے کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوا اور یہ پیشرفت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی 10 ویں سالگرہ پر عمل میں آئی۔ بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کا اقدام پاک چین سرحد پار تجارت کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا اور پراجیکٹ کے ذریعے وقت، لاگت میں کمی لاکر کاروبار کرنے میں آسانی ہو گی۔

چینی حکومت نے کاشغر، خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس کو 2023 کے لیے قومی لاجسٹکس مرکز کا درجہ دیا ہے اور ٹی آئی آر سروس کے آغاز کے لیے کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے