عیدالاضحی

ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے

اسلام آباد (پاک صحافت) آج ملک بھر میں اہل اسلام کی جانب سے عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ گھر گھر میں قربانیوں کا سلسلہ جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں کے علاوہ دیہاتوں اور قصبوں میں بھی عیدالاضحی انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں اجتماعی اور انفرادی قربانیاں کی جارہی ہیں اور قربانی کا گوشت رشتہ داروں اور ہمسایوں سمیت غریب اور مساکین افراد میں بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبات اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نے اپنے خطبات میں اسوہ ابراہیمی علیہ السلام اور دین اسلام میں قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے