رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کی ایڈوائس کے بغیر صدر ماتھے پر بیٹھی مکھی بھی نہیں ہٹا سکتے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پا ک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ صدر وزیر اعظم کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتے، گورنر کو ہٹانا دور کی بات وہ وزیر اعظم کی ایڈوائس کے بغیر ماتھے پر بیٹھی مکھی بھی نہیں ہٹا سکتے۔ وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ قانونی طور پر اسمبلی کا اجلاس جب بھی ہو گا، پہلا کام وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر کو اختیار ہے کہ وہ کبھی بھی وزیرِ اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکامی کے بعد وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے ہی نہیں سکتے، اگر وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو آئینی تقاضا پورا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن صرف ایک رسمی کارروائی ہے، جیسے ہی گورنر نوٹیفکیشن جاری کرے گا اس پر عملدرآمد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر گورنر وفاقی حکومت کو گورنر راج کے لیے لکھ سکتا ہے، گورنر پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ایک بے تکی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے