ٹی ایل پی

کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے کالعدم قرار دیئے جانے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے  چندہ اکٹھا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے اور وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقنیی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے اور پارٹی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کارروائی کےآغاز کے بعد اب کالعدم تنظیم کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک کو چندہ دینا دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے ایک ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مزدوروں کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے