سراج الحق

سراج الحق وزیر اعظم کے بیانات پر پھٹ پڑے

فیصل آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق وزیر اعظم عمران خان کے بیانات پر پھٹ پڑے، سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خوراک کی کمی نہ ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن خوراک ختم ہوچکی۔ان کا کہنا ہے کہ مافیا کو صرف مافیا کہنے سے کام نہیں چلے گا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹبر میں ایک ایسا نہیں جو مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، وزیراعظم صرف یوٹرن لینے کو ہی کام سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفاقی حکومت کو شدید آڑے ہاتھوں لیا، سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے مافیاز کے اثر ورسوخ اور جہاز کو استعمال کیا۔ مافیاز وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے ہیں، کیسے کارروائی کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے 4 وزیروں کو تبدیل کر کے قوم کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت خود کہتی ہے اسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹر نہیں، تو پھر ایک سال میں کیا کیا؟ کیا حکومت نے اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز اور ڈاکٹروں کا انتظام کیا؟ کورونا کے باعث بہت سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوگئے۔ جرمن چانسلر نے 3 ہفتوں تک ویکسین کا انتظار کیا، لیکن ہمارے حکمرانوں نے سب سے پہلے خود ویکسین لگوائی۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے