رانا ثناء اللہ

فواد چوہدری کی جانب سے مقدمے کا اعلان پر رانا ثناء کا شدید ردعمل کا اظہار

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمے کے اعلان کے بعد ان کا بھی شدید ردعمل سامنے آگیا ہے،  لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری دیر نہ کریں، میرے خلاف مقدمہ درج کروائیں، فواد چوہدری میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود  بنیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، دھمکیوں سے  پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیں۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ درج کروانے کے اعلان کیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  رانا ثنا اللہ نے سرکاری افسران کے لیے شدت پسندوں والی زبان استعمال کی، یہ زبان بانی ایم کیوایم اور پھر شدت پسندوں نے استعمال کی، راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے