گیس پائپ لائن

کابینہ کمیٹی نے ایران کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) کابینہ کمیٹی نے ایران کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں ایران سے گیس درآمد کے لیے ایران سرحد تک 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی، پاکستان کے اندر 80 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

کابینہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پائپ لائن گوادر سے ایران سرحد تک تعمیر ہوگی، کابینہ کمیٹی نے وزیراعظم کی ستمبر 2023 میں قائم وزارتی کمیٹی نے سفارشات کی منظوری دی۔ پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے فنڈ گیس انفرااسٹراکچر ڈویلپمنٹ سیس سے لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا اور پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر منصوبے پر 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ ہے، وزارت توانائی کے مطابق منصوبے کے لیے فنڈز جی آئی ڈی سی سے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے