پاک افغان بارڈر

چمن میں افغان فورسز کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 6 پاکستانی شہری شہید

چمن (پاک صحافت) افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فورسز نے افغان جارحیت کے خلاف مناسب جوابی کارروائی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، دوطرفہ تجارت معطل کردی گئی ہے اور کسٹم ہاؤس کو خالی کردیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق پاکستانی مال بردار اور خالی ٹرک باب دوستی کے دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے