قومی اسمبلی

قومی اسمبلی سے خواتین کی 18 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی نے خواتین کی 18 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کر دیے، مجموعی طور پر 18 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ قومی اسمبلی کے مزید 4 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکشن بھی جاری کردیے جبکہ انتخابی عذر داریوں پر بھی سماعت جاری رہی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 10 مخصوص نشستیں پیپلزپارٹی اور 4 ایم کیوایم کو دی گئیں۔ فہرست میں شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا،ناز بلوچ اور مہرین رزاق بھٹو مخصوص نشستوں پر کامیاب قرار دینے والوں میں شامل ہیں۔

جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے آسیہ اسحاق صدیقی، سبین غوری، نگہت شکیل خان بھی مخصوص منتخب ہوئیں۔ بلوچستان سے خواتین کی قومی اسمبلی کی 2 مخصوص نشستیں ن لیگ، ایک پیپلز پارٹی اور ایک جے یو آئی کو دی گئی جبکہ بلوچستان اسمبلی سے خواتین کی 11 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے