آئی فون

آئی فون 14 کی نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی (پاک صحافت) ایپل کا نیا آئی فون 14 رواں سال ستمبر میں متعارف کیا جانے کا امکان ہے جس کی قیمت سامنے آگئی ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون 14 سیریزکے 4 فونز پیش کرے گی جن میں آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس یا میکس شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور آئی فون 13 اور 13 پرومیکس کے مقابلے میں آئی فون 14 پرو اور 14 پرومیکس کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافہ ہوگا۔ آئی فون 14 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز ہوگی جبکہ 14 پرومیکس کی قیمت 1199 ڈالرز تک ہوگی، دونوں ورژن 128 جی بی اسٹوریج سے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی فون 14 پرومیکس ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بن جائے گا جس کا ایک ٹیرابائیٹ اسٹوریج والا سب سے مہنگا ورژن ممکنہ طور پر 1699 ڈالرز تک کا ہوسکتا ہے۔ آئی فون 14 اور 14 پرو میکس میں ایپل کا نیا اے 16 بائیونک پراسیسر موجود ہوگا جس میں 128 جی بی سے ایک ٹیرابائیٹ تک اسٹوریج والے فونز دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے