میاں افتخار حسین

عمران خان نے صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا، میاں افتخار

اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین نے وزیر اعظم عمران خان  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے جلسے کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ مران خان کو عدم اعتماد کی ووٹنگ پر شکست کا سامنا ہوگا۔ دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما مولانا اسعد محمود کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ غاصب حکومت کے خلاف آخری وار کرنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ عمران کا سارا کاروبار جھوٹ پر چل رہا ہے، یہ جعلی وزیراعظم بننے کے بعد جعلی مفتی اعظم بھی بن رہا ہے۔ جبکہ قومی وطن پارٹی کے آفتاب خان شیرپاؤ بولے کہ جو لوٹ مار عمران خان اور ساتھیوں نے کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے