احسن اقبال

ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ادارہ شماریات کے دورے پر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کی طرف سے مردم شماری کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے۔ ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اسٹرٹیجک اثاثہ ہے، مردم شماری سے حاصل ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام کرنا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے ڈیٹا کی بنیاد پرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، آبادی میں اضافے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے، آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے آبادی کی شرح کم کرنے پر کام کریں، جبکہ آبادی میں اضافے کی شرح کم کرکے پیداوار کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، بچوں کی ذہنی استعداد متاثر ہورہی ہے۔ ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی، ڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے