رحمان ملک

افغان مسائل پر سنجیدگی نہ دکھائی تو مستقبل میں پریشانی ہو گی، سینیٹر رحمٰن ملک

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر رحمٰن ملک نے اپنے تازہ بیان میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغان مسائل پر فور طور پر سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو مستقبل میں پریشانی ہو گی۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات لیجنڈری کامیڈین اداکار عمر شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمٰن ملک نے  کراچی میں پاکستان نامور کامیڈین مرحوم عمر شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ خیال رہے کہ اس موقع پر عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔  دوسری جانب مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے سینیٹر رحمٰن ملک کا تعزیت کے لیے آنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران سینٹر رحمٰن ملک نے بتایا کہ عمر شریف کے اہلِ خانہ نے اسپتال مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔ خیال رہے کہ رحمٰن ملک نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت یہ اسپتال بنانے میں مدد کرے۔ جواد عمر نے بھی کہا کہ میں اپنے والد کے اسپتال مکمل کرنے کے مشن کو پورا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے